ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش کے ہمیر پورمیں نو سال کی بچی سے عصمت دری

اتر پردیش کے ہمیر پورمیں نو سال کی بچی سے عصمت دری

Tue, 21 Aug 2018 00:50:21    S.O. News Service

باندہ  20؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ہمیر پور ضلع کے موداہا تھانہ حلقہ میں نو سال کی بچی کے ساتھ ایک نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر عصمت دری کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس نے بتایا کہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ پڑوس کے نریش سونی (24) اسے بہلا پھسلا کر ویران جگہ لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی ۔ بعد میں بچی ملزم کے گھر سے ملی ۔

پولیس کے مطابق بچی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اسے علاج کے لئے کانپور لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ 


Share: